کراچی میں کل اور پرسوں طوفانی بارش کی پیشگوئی،محکمہ صحت کاہائی الرٹ جاری

کراچی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،ڈاکٹرز اورعملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 15:11

کراچی میں کل اور پرسوں طوفانی بارش کی پیشگوئی،محکمہ صحت کاہائی الرٹ ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہکل اور پرسوں موسلادھاربارش کے ساتھ شدید آندھی کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کوکراچی میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں پیر کو جنوب مغربی رخ سے ہوائیں اٹھارہ سے ستائیس کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار اور ہوا میں نمی کا تناسب ستر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے ۔جس کے تحت کراچی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہیجبکہ ڈاکٹرز اورعملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔