مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

قرارداد میں وفاقی حکومت سے بھارتی بربریت کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 15:01

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے بھارتی فوج کے ظلم وجبر کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بھارتی فوج کی بربریت کا سختی سے نوٹس لے اور وفاقی حکومت کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ۔ قرار داد میں بھارتی فورسز کے ظلم وجبر اورفائرنگ کے واقعات میں کشمیری شہداء کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔