میگا کرپشن کیس:مشتاق رئیسانی 15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا
میرے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وکیل کامران مرتضی کا موقف
ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 14:48
کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :میگاکرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو مزید 15پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔میگا کرپشن کیس میں گرفتارسابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اورخالق آباد کے سابق اکاونٹنٹ ندیم اقبال کوپیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پرمشتاق رئیسانی کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کو بغیر کسی پیشرفت کے ریمانڈ پر ریمانڈ دیا جارہا ہے۔
میرے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ قانون کے دائرے میں رہ کر تفتیش کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر وکیل نیب راشد زیب نے کہا کہ مشتاق رئیسانی سے مزید تفتیش کی ضرورت اس لئے ہے کہ انھوں نے مزید کچھ لوگوں کے نام بتائے ہیں جن کے بارے میں ان سے تفتیش کرنی ہے۔عدالت نے مزید سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.