وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کیا جائے ‘ صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز

پیر 11 جولائی 2016 14:15

لاہور اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ءصوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہمیں پوری قوم کو باور کرانا ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کیا جائے ، ہر سال عالمی یوم آبادی کا ایک مخصوص تھیم ہوتا ہے اور اس سال کا تھیم ہے کہ بیٹیو ں کی صحت اور تعلیم و تربیت پر آج کی سرمایہ کاری کل کے خوشحال اور فلاحی معاشرے کی ضمانت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر لبرٹی چوک سے حسین چوک تک آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ بہترین پڑھی لکھی اور باشعور ماؤں کے حصول کے لیے ہمیں آج بیٹیوں کی تعلیم تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہی ایسا حل ہے جو ہمارے تمام مسائل کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

اس موقع پر سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی حافظ محمد نعمان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی نعیم الدین راٹھور نے کہا ہے کہ محکمہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آباد ی کے کنٹرول سے متعلق آگاہی کمپین کے ساتھ ساتھ بہت سے ترقیاتی کام بھی انجام دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :