وزیراعلی پنجاب کا دریائے ستلج کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی کا دورہ،نئے پل کی تعمیر پر کام کی رفتار، معیار کاجائزہ لیا

پیر 11 جولائی 2016 14:15

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کا دریائے ستلج کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر نئے تعمیر ہونیوالے پل پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،اُن کے ہمراہ ممبران قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی حویلی پے تعمیر ہونے والی نئی پُل کے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لگانے کے لئے دورہ اُن کے ہمراہ اِس دورہ کے موقع پے مقامی ممبران نیشنل اسمبلی محمد معین وٹو اور راو‘ اجمل بھی تھے اِس منصوبہ پے ایک سال قبل کام کا آغاز کیا گیا اور چین کی معروف تعمیراتی کمپنی ،،سائینو ہائیڈرو) اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے اِس پُل پے کام جاری ہے یہ پُل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اِ س پے آٹھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران میڈیا کو اُن سے مکمل طور پے دور ہی رکھا گیا ۔