عید کی طویل چھٹیاں ختم، زندگی معمول پر آ گئی

پیر 11 جولائی 2016 14:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) عید الفطر کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد عوام نے گزشتہ روز سے معمول کے کاموں کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کی لمبی چھٹیوں کے بعد معمول کے مطابق کام کا آغاز ہو گیا ہے، شہر یو ں نے اس بار عید کی چھٹیاں خوب جو ش و خروش سے منائیں، طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد عوام نے دفاتر کا رخ کر لیا ہے جبکہ تجارتی مراکز اور بینک بھی کھل گئے ۔واضح رہے کہ اس بار حکومت کی جا نب سے منگل سے جمعہ تک عید کی چھٹیاں دی گئیں تھیں جبکہ ہفتہ اور اتوار شہریو ں کو بونس کی شکل میں مل گیا تھا۔