دبئی: چور نے غیر ملکی شہری کی گاڑی کے چاروں ٹائر چرا لیئے

پیر 11 جولائی 2016 14:06

دبئی: چور نے غیر ملکی شہری کی گاڑی کے چاروں ٹائر چرا لیئے

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): دبئی میں مقیم ہندوستانی شہری صبح سویرے یہ دیکھ کر سخت پریشان ہوا کہ پارکنگ میں کھڑی اس کی کار کے سارے ٹائر غائب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے جو کہ دبئی میں ڈیٹا انٹری کا کام کر تا ہے، دفتر سےآکر اپنی 2005ماڈل کار پارکنگ میں کھڑی کی تھی. لیکن دوسرے دن جب وہ دفتر جانے کے لیے صبح سویرے کارپارکنگ پہنچا تو دیکھا کہ اس کی کار کے چاروں ٹائر غائب تھے۔ نامعلوم چور کار کے تمام ٹائر اتار کر لے گئے تھے۔ ہندوستانی شہری نے چوری کی اطلاع فوراََ پولیس کو بھی کر دی ۔پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ، اور پارکنگ میں لگے کیمروں سے بھی چوروں کی تلاش میں مدد لی جا رہی ہے۔