پاناما لیکس ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر ‘اپوزیشن کی سرگرمیاں بحال ‘ جلد اجلاس بلائے جانیکا امکان

شاہ محمود قریشی ‘ خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیر 11 جولائی 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اپوزیشن نے پاناما لیکس کے ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملات پر اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں ‘جلد اپوزیشن رہنماؤں کااجلاس بلائے جانے کاامکان ہے ذرائع ک مطابقالیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے حوالے سے تحریک انصاف نے پارٹی مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق تحریک انصاف کے نکتہ نظر اور تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز سے متعلق معاملات اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا وقت طے کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ جس میں وہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے حکومتی ناموں سے آگاہ کریں گے۔