اوکاڑہ ‘ کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم‘3افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

پیر 11 جولائی 2016 13:54

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) اوکاڑہ میں رینالہ خورد بائی پاس کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک کار میں سوار 4 افراد لاہور سے جی ٹی روڈ کے راستے بہاولپور جا رہے تھے رینالہ خورد بائی پاس کے قریب ان کی تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔اس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد ظفرحسن اور محمد علی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور نعیم شدید زخمی ہو گی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :