کراچی‘ غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا‘مبینہ آشنا زخمی
پیر 11 جولائی 2016 13:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) اورنگی ٹاوٴن میں غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ماں کا مبینہ آشنا جنید نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص لہولہان ہوگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن نمبر 4 میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے اپنی ماں اور گھر میں موجود جنید نامی شخص پر فائرنگ کردی، جس کے باعث نسرین موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ جنید زخمی ہو گیا، جنہیں پولیس نے فوری اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے نسرین کو جنید کے ساتھ گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر طیش میں آکر اپنے چچا کے پستول سے فائرنگ کی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.