وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری ارسال کردی

قومی اسمبلی کا اجلاس 18 جولائی اور سینٹ کا اجلاس 8 اگست کو طلب کرنے کی تجویز

پیر 11 جولائی 2016 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری ارسال کردی ‘ قومی اسمبلی کا اجلاس 18 جولائی اور سینٹ کا اجلاس 8 اگست کو طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری ارسال کی ہے۔ سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 18 جولائی جبکہ سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 8 اگست تجویز کی گئی ہے۔ وزیر اعظم وزارت پارلیمانی امور کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجیں گے اور پھر طلب کی منظوری کے بعد اجلاس طلب کیا جائیگا۔