بھارت اور ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے مابین میچ ڈرا

پیر 11 جولائی 2016 13:49

سینٹ کٹس ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے دوسرے اور آخری روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ شائی ہوپ نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راجندرا چندریکا اور جومل ویریکین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ امیت مشرا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے تھے۔