عبدالستارایدھی کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا، سردار منصب علی ڈوگر

پیر 11 جولائی 2016 13:47

پاکپتن۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر نے عبدالستارایدھی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی انسانیت کے پیکرتھے انکی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایدھی جیسے انسان صدیوں بعد پیداہوتے ہیں ۔انہوں نے ساری زندگی لاوارثوں اور یتیموں پردست شفقت رکھا ۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی لوگوں کی خدمت کیلئے صرف کی۔انسا نیت کی خدمت کا انکامشن ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :