لاہورہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مولانا عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پرسوں ہو گا

پیر 11 جولائی 2016 13:47

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کل 13 جولائی بروز بدھ صبح 11.00 بجے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں معروف سماجی رہنما مولانا عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں مولانا عبد الستار ایدھی مرحوم کی سماجی خدمات کر خیراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ تعزیتی ریفرنس میں بار کے وکلاء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :