پشاور سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری اورغیر سرکاری دفاتر کھل گئے

پیر 11 جولائی 2016 13:26

پشاور ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) پشاور سمیت صوبہ بھرمیں تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پیر کو دوبارہ کھل گئے‘ سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین عیدالفطر کی ایک ہفتہ چھٹیاں گزارنے کے بعد دوبارہ سے اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آگئے‘ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے آبائی علاقوں میں عیدالفطر منانے کے بعد واپس اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آگئے ہیں ‘سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر ‘ سول سیکرٹریٹ ‘فاٹا سیکرٹریٹ سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین نے پیر سے باقاعدہ طورپر اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :