راس الخیمہ کی پہاڑیوں میں پھنسے تین غیر ملکی سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا

پیر 11 جولائی 2016 13:22

راس الخیمہ کی پہاڑیوں میں پھنسے تین غیر ملکی سیاحوں کو زندہ بچالیا ..

راس الخیمہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء):راس الخیمہ پولیس کے ائر ونگ نے رسکیو آپریشن کے دوران راس الخیمہ کی پہاڑیوں میں پھنسے تین یورپی باشندوں کو زندہ بچالیا ۔ تفصیلات کے مطابق تینوں سیاح پروفیشنل کلائمبر ہیں ۔یورپی سیاح امارات میں مختلف جانداروں مر ریسرچ کر نے کی غرض سے راس الخیمہ کی پہاڑیوں میں پھر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مگر راسطہ بھول جانے کی وجہ سے ان پہاڑیوں میں کہیں کھو گئے۔

یورپی سیاحوں نے ایمرجنسی کال کے ذریعے اپنی گم شدگی کی اطلا ع راس الخیمہ پولیس کو دی۔ راس الخیمہ ائر ونگ کے سربراہ سعید رشید یماحی نے اطلاع ملتے ہی ایک ہیلی کاپٹر مذکورہ افراد کو بچانے کے لیئے بھیجا ۔ جس نے تینوں افراد کو راس الخیمہ کی پہاڑیوں سے باحفاظت نکال لیا ۔ تینوں سیاحوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔