باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔پی آئی اے کے کھانے سے کیڑے نکل آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 13:17

باکمال لوگ، لاجواب سروس۔۔پی آئی اے کے کھانے سے کیڑے نکل آئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : باکمال لوگ اور لاجواب سروس کا راگ الاپتی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے کھانے میں سے کیڑے نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 میں مسافروں کو دئے جانے والے کھانے میں سے کیڑے نکل آئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 کوالالمپور سے لاہور آ رہی تھی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل ہی مسافروں کو تازہ کھانے کی فراہمی کا اعلان کیا تھا لیکن مسافروں کے کھانے میں سے کیڑے نکلنے کے بعد پی آئی اے کے تمام دعووں کا پول کھُل گیا۔

متعلقہ عنوان :