بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 13:11

بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر جاری کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بالی وڈ فلسمٹار رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور کہا کہ ادیرا ہی میرا سب کچھ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رانی مکھرجی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر کہیں بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔

یہ تصاویر پہلی مرتبہ خود رانی مکھرجی کی جانب سے ہی جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس 09 دسمبر کو رانی مکھرجی نے بیٹی کو جنم دیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی ننھی سی بیٹی کو ادیرا کا نام دیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :