شہرہ آفاق ریسلر جوز البرٹو روڈریگز نے دورہ بھارت میں سپیشل بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلی

پیر 11 جولائی 2016 13:09

شہرہ آفاق ریسلر جوز البرٹو روڈریگز نے دورہ بھارت میں سپیشل بچوں کیساتھ ..

بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی ۔2016ء ) عالمی شہرت یافتہ ریسلر جوز البرٹو روڈریگز نے اپنے دورہ بھارت کے دورا ن سپیشل بچوں کے ہمراہ کرکٹ میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

39سالہ میکسیکن ریسلر جوز البرٹو روڈریگز 3روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے مقامی مداحوں سے ملاقات کی جس کے بعد ریسلر نے سپیشل اولمپکس بھارت ٹیم کے ہمراہ دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا ۔اس موقع پر 4مرتبہ کے ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چیمپئن کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں اپنے مقامی مداحوں سے بہت پیار ملا جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں، سپیشل بچوں سے ملنا عاجزانہ اور متاثر کن تجربہ تھا،بھارت میں گزارہ وقت خاص ہے او ر وہ یہاں سے بہت سی یادیں لیکر واپس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :