عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ،گرانٹ فلاور بھی گورو ں کے ہمنوا ہوگئے

پیر 11 جولائی 2016 12:56

عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ،گرانٹ فلاور بھی گورو ں کے ہمنوا ہوگئے

لندن ،میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی گورو ں کے ہمنوا ہوگئے ،کہتے ہیں کہ عامر کو تماشائیوں کی جانب سے برے رویے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم یہ ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی سے زیادہ برطانوی میڈیا میں محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ممکنہ ردعمل کا چرچا ہے ، میزبان کپتان الیسٹر کک نے انھیں تماشائیوں کے ممکنہ رد عمل سے ڈرایا، کک نے تاحیات پابندی کی سزا بھی جائز قرار دی تھی، بعد ازاں بی بی سی سپورٹس نے سمر سیٹ کیخلاف پریکٹس میچ میں عمدہ باؤلنگ پر عامر کی کارکردگی کو سراہنے کے بجائے ” فکسر“ کی سرخی جمائی، سابق انگلش سپنر گریم سوان نے کہا کہ کھیل کی اخلاقیات تباہ کرنیوالے عامر کو کرکٹ کے گھر میں دیکھنا شدید ناگوار گزرے گا۔

(جاری ہے)

ان تمام بیانات کے باوجود انگلینڈ میں موجود میڈیا منیجر آغا اکبر اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان سمیت سب خاموش رہے ،خدا خدا کرکے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے زبان کھولی بھی توانہوں نے بھی نگلش میڈیا کی ہاں سے ہاں ملائی ۔ایک انٹرویو میں بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو لارڈز میں نازیبا جملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،انہوں نے جو کیا وہ اس کی اپنی غلطی ہے،وہ ایسا نہ کرتے تو ایسی صورتحال پیدا ہی نہ ہوتی ،فاسٹ باؤلر ایک میچور کھلاڑی ہے ،امید ہے کہ وہ صورتحال کوسنبھال لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :