ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

پیر 11 جولائی 2016 12:46

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈناک ) نے جولائی کے مہلینے کے لیئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے . نئی قیمتوں کے مطابق 11.3کلوگرام سیلنڈر کی قیمت 46درہم سے کم کر کے 43درہم کر دی گئی ہے۔22.6کلو گرام سیلنڈر کی قیمت92درہم سے کم کر کے 86درہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈناک کے نائب صدر خالد حادی نے کہا ہے کہ ایڈناک نے قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے ۔

جس کی ہدا یا ت کے بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں کو ہی بدلتے ہیں ، تا کہ قیمتوں میں کمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ لو گوں کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس رحال ای۔گیس کارڈز ہیں ، ان کو 11.3کلوگرام کا سیلنڈر 20درہم میں ملے گا ,اور22.6کلوگرام والا سیلنڈر 30درہم میں ملے گا۔