مائیکل وان کے بعدناصرحسین بھی پاکستانی بولنگ کے گن گانے لگے

پیر 11 جولائی 2016 12:30

مائیکل وان کے بعدناصرحسین بھی پاکستانی بولنگ کے گن گانے لگے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی ۔2016ء ) سابق انگلش اوپنر مائیکل وان کے بعدسابق برطانوی کپتان ناصرحسین بھی پاکستانی بولنگ کے گن گانے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حوالے سے48سالہ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اچھے باؤلرز ہیں،عامر ایک اچھا کرکٹر ہے جو تیز رفتاری کیساتھ گیند کو سوئنگ کرتا ہے ،وہ اس سیریز میں وکٹیں حاصل کرے گا ۔

ناصر حسین کا مزید کہنا تھا کہ عامر کو لارڈزمیں کرؤڈ کے جارحانہ رویے کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے جس کا سامنا کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہو گا،نوجوان باؤلر پرنوبال کی آوازیں کسی جاسکتی ہیں جو انکی اپنی غلطی کانتیجہ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کا پہلا میچ 14جولائی سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے۔