Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے تیسری شادی سے متعلق اشارہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 12:28

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے تیسری شادی سے متعلق اشارہ دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے تیسری شادی سے متعلق اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق کافی قیاس آرائیاں منظر عام پر آئیں تاہم اب غیر ملکی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے اپنی تیسری شادی سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خون میں شکست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 60 برس کی عمر میں شادی کرنا 30 سال کی عمر میں شادی سے کہیں مختلف ہے لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ میں یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ جب میں شادی شدہ تھا تو میں نہایت وفادار شوہر تھا۔ میں نے خود کو کفر پر قائل ہونے سے روک رکھا تھا کیونکہ یہ کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے نہایت تکیلف دہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب میں اسے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دو شادیوں کے بعد بھی شادی کے معاملے میں اتنا ہی کٹر ہوں جتنا دو شادیوں سے پہلے تھا۔ اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا لیکن یہیں زندگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے سائیکلوجسٹ نے جمائمہ سے طلاق کے بعد مجھے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے پھر بھی ریحام خان سے شادی کی جو کہ ہم دونوں کی اپنی اپنی فیملی ہونے کی وجہ سے زیادہ دیر نہ چل سکی۔ اپنے انٹرویو میں عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ظاہری خوبصورتی یا فیشن کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان چیزوں نے مجھے متاثر کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات