جدہ:11,000موبائل فون کی دوکانوں پر 50فیصد سعودائزیشن ہو چکی ہے: وزارتِ عمل

پیر 11 جولائی 2016 12:27

جدہ:11,000موبائل فون کی دوکانوں پر 50فیصد سعودائزیشن ہو چکی ہے: وزارتِ ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ عمل کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں موبائل کی 11,000دوکانوں پر تقریباََ 50فیصد سعودی شہری کام کر رہے ہیں۔ وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت عمل کی طرف سے اپنائے گئے اقدا مات اور معمول کی انسپیکشن سے متعدد دوکانوں پر سعودائزیشن کا لاگوکر دیا گیا ہے ۔

اب سعودی شہریوں کی معقول تعداد موبائل فون کی دوکانوں پر دکھائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ عمل کے سعودائزیشن پالیسی کے مطابق آئندہ چھ ماہ میں سعودی عرب میں موبائل فون کے شعبے میں مکمل طور پر سعودائزیشن کا نفاذ ہو جائے گا۔وزارتِ عمل کی طرف سے کی جانے والی معمول کی انسپیکشنز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ دارلحکومت ریاض میں 1,781دوکانوں کے معائنے کیئے گئے۔ جبکہ سعودائزیشن پالیسی کی سب سے زیادہ 632 خلاف ورزیاں مشرقی صوبے میں دیکھنے میں آئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزراتِ عمل آہستہ آہستہ موبائل فون سیکٹر میں سعودائزیشن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔