کوئٹہ، چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘خوف و ہراس پھیل گیا

پیر 11 جولائی 2016 12:14

کوئٹہ/چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) اتوار اور پیر کی درمیانی شب کوئٹہ، چمن اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلیکامرکزڑوب کامشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 30کلومیٹر تھی۔ا ب تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :