لاہور ‘ نشے میں دھت ملزمان کی فائرنگ ،2 افراد جاں بحق
پیر 11 جولائی 2016 12:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 2افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مجاہد اور وقاص شدید زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
مقتو لین کے ورثا کا کہنا تھا کہ ملزمان کرم الٰہی اور انور نشے میں دھت محلہ میں غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ وقاص اور مجاہد نے انہیں روکا جس پر دونوں نے فائرنگ کردی۔ورثا کے مطابق کرم الٰہی یو سی 101 کے وائس چیئرمین کا بھتیجا ہے۔ مقتولین کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.