بھارتی جارحانہ اقدامات سے کشمیری حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ شہدا کا خون آزادی کشمیر کا سورج طلوع کرے گا‘بہادر اور غیور کشمیری عوام بھارتی ظلم وجبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے‘عالمی برادری اپنے مفادات کی غرض سے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں کی شہادتوں پر ردعمل کا اظہار

پیر 11 جولائی 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات سے کشمیری حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ شہدا کا خون آزادی کشمیر کا سورج طلوع کرے گا‘بہادر اور غیور کشمیری عوام بھارتی ظلم وجبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے‘عالمی برادری اپنے مفادات کی غرض سے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نہتے کشمیریوں کی شہادتوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ بہادر اور غیور کشمیری عوام بھارتی ظلم وجبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ کشمیر کی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے۔ عالمی برادری اپنے مفادات کی غرض سے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کردار ادا کرتی رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون آزادی کشمیر کا سورج طلوع کرے گا۔