بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا‘پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے‘ پاکستان اورخطے میں امن کیلئے پرامن افغانستان ضروری ہے

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا سرکاری ریڈیو کو انٹرویو

پیر 11 جولائی 2016 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا‘پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے‘ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے کیونکہ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا پاکستان آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سماجی اقتصادی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا الزام لگاتار پاکستان پر عائد کررہا ہے۔