راس الخیمہ:شوہر نے پستول کے فائر کر کے بیوی کو شدید زخمی کر دیا

پیر 11 جولائی 2016 12:06

راس الخیمہ:شوہر نے پستول کے فائر کر کے بیوی کو شدید زخمی کر دیا

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): راس الخیمہ کے نواحی علاقے میں ایک اماراتی شخص نے بیوی سے تلخ کلامی پر پستول کے فائر کر کے اس کو شدید زخمی کر نے کے بعد خود کو پو لیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ پولیس چیف میجر جنرل علی بن علوان النیمی نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پو لیس اسٹیشن کے اہلکارو ں نے اطلاع ملتے ہی نواحی علاقےمیںجائے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا تھااور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزکورہ حادثہ شوہر اور بیوی کی لڑائی کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی خاتون اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے، اس کے ہو ش میں آنے کے بعد ہی معاملے کا پتہ چلے گا ۔ اس کے علاوہ شو ہر سے بھی تحقیقات جار ی ہیں.