چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی

ایوانٹ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکا میں کھیلا جائے گا،

پیر 11 جولائی 2016 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی،یہ کپ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں عمیر عباس سنڈھڑہ، یاسین جان، دانیال شاہ اور علی سوریا شامل ہیں، کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شرکت کے لئے 22 جولائی کو امریکہ رووانہ ہوں گے اور شرکت کے بعد 6 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔