قومی سنوکر ٹیم ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

پیر 11 جولائی 2016 11:21

اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)پانچ رکنی قومی سنوکر ٹیم ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) منگل سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیح کے مطابق چمپئن شپ 20 سے 30جولائی تک مصر میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں بابر مسیح ‘ اسجد اقبال ‘ محمد بلال اور سہیل شہزاد جبکہ نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل منگل سے کراچی کے مقامی کلب میں شروع ہو گا اور کوچ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے ۔ حکام کے مطابق ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ کے لئے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے‘ قومی ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہیں ان سے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔