نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈ یم کا نام ایدھی سٹیڈیم رکھنے کی تجویز دیدی

پیر 11 جولائی 2016 11:12

نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈ یم کا نام ایدھی سٹیڈیم رکھنے کی تجویز دیدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی ۔2016ء ) پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈ یم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قدافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی سٹیڈیم رکھنے کی تجویز دی ہے اور انہیں امید ہے کہ پی سی بی کا گورننگ بورڈ ان کی اس تجویز پر غور کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 8جولائی کو 88برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔