عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ، آرمی چیف سمیت دیگر نے الوداعی سیلوٹ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جولائی 2016 15:09

عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ، آرمی چیف سمیت دیگر نے الوداعی سیلوٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) : خادم اعظم اور محسن انسانیت عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی جس میں صدر مملکت اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی رہنماؤں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عبد الستار ایدھی کو ان کی خدمات پر پاک فوج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے سمیت 19 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

محسن انسانیت کے جنازے میں شریک آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر نے عبد الستار ایدھی کو الوداعی سیلوٹ بھی پیش کیا، جو کہ نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کے دلوں میں عبد الستار ایدھی کے لیے عزت و احترام کا عکاس ہے، عبد الستار ایدھی کے جنازے کو آرمی چیف سمیت تمام شرکا کے سیلوٹ پیش کرنے کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: