علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں کے فائنل امتحانات 24جولائی سے شروع ہوں گے

ہفتہ 9 جولائی 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جولائی۔2016ء) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک ‘ ایف اے اور بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات 24۔جولائی سے شروع ہوں گے ‘ یونیورسٹی نے سعودی عرب ‘ کویت ‘ قطر ‘ متحدہ عرب امارات ‘ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں"یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردی گئی ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ‘ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ‘ کمرہ نمبر LG-08‘ آئی سی ٹی بلڈنگ ‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8‘ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :