ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن کا اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 01:52

ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن کا اپنی آنکھیں ..

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتقال کے بعد ایدھی صاحب کی وصیت کے مطابق ان کی آنکھیں عطیہ کرنے کے غرض سے محفوظ کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اب معروف اینکر اقرار الحسن کی جانب سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اقرار الحسن نے ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقرار الحسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وفات کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کر دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :