آج قوم ایک عظیم انسان سےمحروم ہوگئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 00:26

آج قوم ایک عظیم انسان سےمحروم ہوگئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عبدالستار ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قوم ایک عظیم انسان سےمحروم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ آج قوم ایک عظیم انسان سےمحروم ہوگئی ہے۔ عبدالستارایدھی حقیقی انسانی ہمدردی رکھنے والی شخصیت تھے۔ اللہ تعالی ایدھی صاحب کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ اللہ تعالی عبدالستارایدھی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔