بہتر محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی، دعاوں کیلئے قوم کا شکر گزار ہوں: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2016 22:11

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) وزیر اعظم نے اپنی صحتیابی کیلئے قوم کی جانب سے کی جانب والی دعاوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں اب سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ وہ قوم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی۔

متعلقہ عنوان :