Live Updates

پانامہ لیکس کا ایشو ختم ہونے والا نہیں ‘اگر حکومتی ہٹ دھرمی قائم رہی تو سڑکوں پر آنا ہمارا جمہوری حق ہوگا ‘پانامہ لیکس کا ایشواپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گا جس کے نتیجے میں حکمرانوں کو گھرجاناہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی عید ملنے کیلئے آنے والوں سے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 21:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا ایشو ختم ہونے والا نہیں ہے ۔اگر پانامہ لیکس پر حکومتی ہٹ دھرمی قائم رہی تو سڑکوں پر آنا ہمارا جمہوری حق ہوگا ۔پانامہ لیکس کا ایشواپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گا جس کے نتیجے میں حکمرانوں کو گھرجاناہوگا۔

گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے مختلف علاقوں اور اپنی رہائش گاہ پر ورکرز،سپورٹرز اور مقامی رہنماؤں سے عید ملنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ ادوار میں کی جانے والی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ۔تحریک انصاف کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لے گی ۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے کی جانے والی حکومتی عیاشیوں کا حساب لیں گے۔

جہانگیر خان ترین نے کارکنوں سے عید ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن میرا سرمایہ ہیں ۔عید کے پرمسرت موقع پر کارکنوں سے مل کر بے حد خوشی محسوس کررہاہوں۔جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر عید ملنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ جہانگیر خان ترین نے لودھراں شہر میں وفات پاجانے والی مختلف شخصیات کی رسم قل میں شرکت کی اور وفات پاجانے والی شخصیات کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔

جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد علی ارائیں کے بڑے بھائی چوہدری گوہر علی مرحوم ،مرز ا شریف مغل کے بیٹے اور صاحب یار خان بلوچ مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کی ۔ رکن قومی اسمبلی نے ناصر چوہان کی ہمشیرہ ، ملک اظہر احمد کونسلر کی نانی ،ملک صادق لودھرا کے بڑے بھائی کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ محمد عمران بھٹی کے بھتیجے کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات