ساہیوال ، بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

جمعہ 8 جولائی 2016 21:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) ساہیوال کے نواحی گاؤں 107/9-L میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے گلے پر چھری چلا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا یہ واقع ٹرو کے روز پیش آیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کے نوجوان کنواری لڑکی صائمہ کے مبینہ طور پر ایک نوجوان کے ساتھ مراسم تھے وہ اس سلسلے میں ایک عرصہ قبل گھر سے غائب ہو گی تھی اُس کو پنچاتی طور پر واپس لایا گیا جس کا ملزم مبین کو رنج تھا گزشتہ رات دونوں بہن بھائی کے درمیان جھگڑا ہو گیا رات کو جب صائمہ سو گئی تو ملزم نے اُسے قابو کر لیا اور اُس کے گلے پر چھری چلا کر موت کے گاٹ اُتار دیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :