Live Updates

سیالکوٹ جلسے کے دوران عمران خان کی پسینے میں شرابور تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2016 20:25

سیالکوٹ جلسے کے دوران عمران خان کی پسینے میں شرابور تصاویر کے سوشل ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) سیالکوٹ جلسے کے دوران عمران خان کی پسینے میں شرابور تصاویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیالکوٹ میں منعقد کیے گئے جلسے میں شرکت کی۔ اس دوران عمران خان عوام کے درمیان موجود رہے اور ان سے گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

جلسے کا انعقاد دن کے وقت شدید گرمی میں کیا گیا جس کے باعث عمران خان بری طرح سے پسینے میں شرابور ہو گئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ عمران خان کے یوں عامی آدمی کی طرح عوام میں گھل مل جانے پر عوام کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان ہی ہیں جو یوں بنا کسی خوف کے عوام میں گھل مل جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :