گوجرخان ،اکلوتی بیٹی کا رشتہ میکے والوں میں دینے کی ضد ، ناراض خاوند نے بیوی اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اُتاردیا، موقع سے فرار

جمعہ 8 جولائی 2016 19:40

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) اکلوتی بیٹی کا رشتہ میکہ والوں میں دینے کی ضد ، ناراض خاوند اپنی بیوی اور جواں سال بیٹی کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اُتار کر روپوش،دہرے قتل کا یہ افسوسناک وقوعہ مضافاتی گاؤ ں حاجی بورگی میں چاند رات پیش آیا،گوجرخان پولیس نے وقوعہ سے نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان پر پہنچانے اورپوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کی سپردگی میں دید یں،سب انسپکٹر طاہر اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کی تلاش اور تفتیش میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

آئی این پی کو ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سوہاوہ کے علاقہ داخلی جھنڈا میرا کے رہائشی سعیدکی جانب سے تھانہ گوجرخان میں درج اس وقوعہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ سعید کی بہن بصری بی بی کی شادی20سال قبل حاجی بورگی کے رہائشی خالد محمود سے ہوئی تھی اور اسکے بطن سے ایک بیٹی اور تین بیٹے پیدا ہوئے ،مدعی کا کہنا ہے کہ اسکی بد قسمت بہن اپنی اکلوتی بیٹی نبیلہ بی کا رشتہ اپنے میکہ کے عزیزوں میں کرنا چاہتی تھی جس پر اُسکا خاوند راضی نہ تھاجس بناء پر انکے مابین خاصی کشیدگی چلی آرہی تھی،پولیس رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے حوالہ سے اطلاع ملتے ہی مدعی بہن کے گھر پہنچا تو اُسے اپنی بہن اور بھانجی کی خون میں لت پت نعشیں پڑی ملیں، وقوعہ میں ملزمان کی تعد ادکے حوالہ سے کوئی علم نہیں ہو سکا تاہم بدقسمت گھرانہ کا سربراہ خالد ورادت کے بعد سے مسلسل روپوش ہے

متعلقہ عنوان :