پستول کی طرح نظرآنے والے فون کور نے لندن پولیس کی دوڑیں لگوادیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 جولائی 2016 18:34

پستول کی طرح نظرآنے والے فون کور نے لندن پولیس کی دوڑیں لگوادیں

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔8 جولائی۔2016ء) پستول کی طرح نظرآنے والے موبائل فون کورنے لندن ایئرپورٹ پر ہلچل مچادی-تفصیلات کے مطابق لندن میٹرومیں پولیس نے ایک مسافرکو سیکورٹی چیکنگ کے دوران روک لیا کیونکہ اس نے اپنی پینٹ کی جیب میں چھوٹا ساپستول ڈال رکھا تھی-پولیس نے فوری طور پر ہنگامی حالت کا اعلان کرکے تفصیلی تلاشی کا عمل شروع کیا تو معلوم ہوا کہ جسے وہ پستول سمجھ رہے تھے وہ آئی فون کا کور ہے-جسے پستول کی طرح بنایا گیا ہے-لندن پولیس نے اپنے پغام میں کہا ہے کہ عوام اس طرح کی مشتبہ چیزوں سے پرہیزکریں ‘یہ کسی خادثے کا سبب بن سکتا ہے اور آپ کی فلاوٹ بھی چھوٹ سکتی ہے-

متعلقہ عنوان :