عالمی برادری پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھائے‘ اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے۔سرتاج عزیز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 جولائی 2016 18:10

عالمی برادری پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھائے‘ اتحاد اور تعاون ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔8 جولائی۔2016ء) پاکستان نے عالمی برادری پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کے لیے ہماری کوششیں تیز ہونے سے فوائد حاصل ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ امور خارجہ سرتاج عزیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارسا میں اگلا نیٹو اجلاس دہشت گردی، انتشار اور خطے میں جاری تنازعات کے تناظر میں ہورہا ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، سعودی عرب اور ترکی میں دہشت گرد حملے ہوئے، لیکن عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے۔مشیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب ضرب عضب اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری آپریشنز کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور ان کامیابیوں کے ثمرات پاکستان کی عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برداری کی جانب سے پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قابل تعریف ہے۔افغان امن عمل کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششیں تیز ہونے سے فوائد حاصل ہوں گے۔واضح رہے کہ نیٹو اجلاس پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں شروع ہوگیا ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور امریکا کے صدر براک اوباما کے علاوہ 28 کے ممالک سربراہان شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں افغان افواج کی مالی معاونت، خطے میں داعش کو شکست دینے اور روسی جارحیت کے حوالے سے موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :