حکومت بھارت کے مقابلہ میں افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھی سفارت کاری کے ذریعے بہتر تعلقات قائم کرے، فیڈریشن پف چیمبر آف کامرس کامطالبہ

جمعہ 8 جولائی 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں فلو رملنگ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے مقابلہ میں افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھی سفارت کاری کے ذریعے بہتر تعلقات قائم کرے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم افغانستان اور ایران میں سرمایہ کر کے اپنے ملک کافائدہ سوچ رہے ہیں اور چاہ بہار بندرگاہ سے کابل تک سٹرک بنا کر گندم اور آٹے کی افغانستان کو فراہمی یقینی بنارہے ہیں جبکہ ہم اس اہم محاذ پر خاموش ہیں اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو 10 لاکھ ٹن آٹا کی تجارت ہور ہی تھی وہ بھی بند ہو چکی ہے اور بھارت دوستی میں کچھ افغانستان نے پاکستانی آٹے پر ٹیکس لگا رکھے ہیں جبکہ ہمارے پولیٹیکل ایجنٹوں نے بھی ٹیکس کے ذریعے اس تجارت کو کمائی کا راستہ بنا لیا ہے جس سے ملک کی 70فیصدیعنی تقریباً 800فلور ملیں بند ہو چکی ہیں اور انکے مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں لہذا وزارت خارجہ اور وزارت فوڈ سیکورٹی کو ایسے اقدامات لینے ہونگے جس سے یہ تجارت بحال ہو سکے۔

۔

متعلقہ عنوان :