مون سون کی بارشوں کے دوران اُگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 8 جولائی 2016 17:32

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء)زرعی ماہرین کے مطابق بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے دوران اُگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے۔ یہ جڑی بوٹیاں زمین کی نمی کو متاثر کرتی ہیں اور زمین کی زرخیزی کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیاں ختم ہو جانے سے زمین میں موجود نمی اور غذائی عناسر ضائع نہیں ہوتے اور دوسرا گوڈی کے عمل سے زمین کی سطح پر ایک ملچ کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس سے وتر محفوظ رہتا ہے۔ مون سون کی بارشوں سے اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے کھیتوں میں کم گہرائی تک ہل چلایا جائے اور سہاگہ دیا جائے۔