مری میں سیا حوں کا سیلاب امڈ آ یا ،ٹریفک کی روانی میں خلل

اشیاء خورد نوش سمیت ہوٹلوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرتے رہے ، ہوٹلوں میں کمرے فل ہوجانے سے بیشتر سیاحوں نے فٹ پاتھوں پر رات گزاری سیاح دوران سفر آپس میں اُلجھاتے رہے کئی جگہوں پر لڑائی جھگڑے ،مری ا یکپریس وئے پر مغل اورعباسی برادری میں لڑائی ، گاڑی نذر آ تش

جمعہ 8 جولائی 2016 17:29

مری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید کی چھٹیوں کا فاہدہ اُٹھاتے ہوئے سیاحوں کا سیلاب مری اُمڈ آیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل واقعہ ہونے کی وجہ سے سیاح دوران سفر آپس میں اُلجھاتے رہے جس کے نتیجے میں بعض جگہوں پر لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مری انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنزسمیت پولیس کے نوجوان کی ایک بڑی تعداد سمیت لیڈیزپولیس کو تعنیات کیا گیا تھا تاکہ مری آنے والے سیاحوں کی ٹریفک کو روان دواں رکھنے سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے تاہم مری ا یکپریس وئے پر مری کی دومقامی برادریوں مغل برادری اورعباسی برادری میں لڑائی کے باعث ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جس کی وجہ سے موٹروئے ایکپریس وئے گھنٹہ آدھا گھنٹہ بند ہونے کی وجہ سے مری آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا رش کا اُٹھاتے ہوئے تاجروں سمیت کھانے پینے کے ریسٹورنٹ مالکان اور رہاہشی ہوٹلوں کے مالک منہ مانگے دام وصول کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقعہ پر سیاحوں کی ایک بہت بری تعداد مری پہنچے جانے کے باعث مری مال روڈ پر سیاحوں بے پہنا رش رہا جس کی وجہ سے اشیاء خورد نوش سمیت ہوٹلوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرتے رہے سیاحوں کی استطاعت نہ ہونے اور ہوٹلوں میں کمرے فل ہوجانے کی وجہ سے اکثر بیشتر سیاحوں نے مری مال روڈ کے فٹ پاتھوں پر ہی مجبوری کے باعث رات گزری دوسری طرف سے گنجاش سے زیادہ سیاحوں کی گاڑیاں آنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور ایکپریس وئے گاڑیوں کی لمبی قطار لگی رہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے سیاح آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اُلجھاتے رہے اس کے باوجود کسی بھی جگہ ٹریفک جام نہیں ہوئی جس کی بڑی وجہ مری انتظامیہ کی طرف سے تعنیات کیے گے وارڈنزن کی طرف سے زبردست ڈیوٹی سرانجام دینا تھاتاہم موٹروئے الیکڑانک میڈیا پر ٹریفک جام ہونے کی جوخبر بریک کی جارہی تھی اُس میں صداقت نہ تھی بلکہ موٹروئے ایکپریس وئے پر دومقامی برادریوں جن میں مغل اور عباسی برادریوں میں تصادم کے باعث ایک گاڑی کو آگ لگانے کے باعث موٹروئے ایکپریس وئے گھنٹہ آدھا گھنٹہ بند ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوگئی تھی جو مقامی پولیس نے مداخلت کر کے کھوادیاتھا اس دوران مری جی پی اُو چوک میں عید کی کوریج کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کی گاڑیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد مری مال روڈ پر موجود تھی جو غلط خبربریک کرتی رہیں کہ مری جانے والے سیاح ٹریفک جام ہونے کی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گے ہیں

متعلقہ عنوان :