دوست کی روٹھی بیوی کو منانے کیلئے جانے والے نوجوان کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا

جمعہ 8 جولائی 2016 17:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) دوست کی روٹھی بیوی کو منانے کیلئے جانے والے نوجوان کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ بلگ بالا مانسہرہ کے رہائشی ندیم خان ولد نسیم خان کے دوست حفیظ کی بیوی سدرہ ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ ندیم خان اپنے دوست حفیظ کے ہمراہ اس کی بیوی کو منانے کیلئے اس کے گھر دیراچمہٹی گیا۔

(جاری ہے)

جہاں سدرہ بی بی کو منانے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔ اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ اسی دوران حفیظ کے سالے عظیم ولد ولی محمد سکنہ دیراچمہٹی نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں ندیم خان گولیاں لگنے سے موقع پر مارا گیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شیروان پولیس نے عظیم بی بی زوجہ نسیم خان کی رپورٹ پر عظیم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ جبکہ نعش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :