محکمہ پولیس کا ٹریفک پلان ناکام

جمعہ 8 جولائی 2016 17:21

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) محکمہ پولیس کا ٹریفک پلان ناکام۔عیدالفطر کے دوسرے روز لاکھوں سیاحوں کی ایبٹ آباد آمد۔ سرائے صالح، حویلیاں اور ایبٹ آباد سمیت مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام۔ عوام کا صوبائی اور وفاقی حکومت سے جنگی بنیادوں پر شاہراہ ریشم کی توسیع کا مطالبہ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے دوسرے روز خیبرپختونخواہ ، پنجاب اور سندھ سے سیاحوں کی لاکھوں گاڑیوں نے ایبٹ آباد کا رخ کیا۔

ہری پور کے قصبہ سرائے صالح میں لاکھوں گاڑیوں کی آمد کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایبٹ آباد میں حویلیاں سے فوارہ چوک ایبٹ آباد تک سفر جو کہ عام دنوں میں صرف دس منٹ میں مکمل ہوتاہے۔ سیاحوں کی آمد کی وجہ سے یہ سفر چارسے پانچ گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ تمام رات گاڑیاں اور سیاح بدترین ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ اس کے علاوہ مری روڈ پر بھی بدترین ٹریفک جام رہا۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ عام پولیس کے اہلکار چوبیس گھنٹے شاہراہ ریشم پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے۔ عیدالفطر سے قبل ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او نے سیاحوں کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیاتھا۔ لیکن یہ ٹریفک پلان مکمل طور پر ناکام ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :