سنٹرل جیل بہاول پور کے اہلکار عیدی نہ دینے پر گھروالوں سے ملاقات کرانے سے انکاری

جمعہ 8 جولائی 2016 17:21

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سنٹرل جیل بہاول پور ،اہلکار عیدکے روز قیدیوں کے گھروالوں سے عیدی وصول کرتے رہے عیدی نہ دینے والے قیدیوں کے گھروالوں کوان سے ملنے تک نہ دیاگیا تفصیل کے مطابق عید الفطر کے پہلے دوسرے اورتیسرے روز سینڑل جیل بہاول پور میں اہلکارکھلے عام قیدیوں کے گھروالوں سے عیدملنے اورانکو کھانادینے کے عوض 300 روپے سے 500 روپے فی کس سے عید وصول کرتے رہے قیدیوں سے ملنے والوں کی اکثریت پولیس اہلکاروں کو تین سے پانچ سو روپے رشوت دیکر اپنے پیاروں سے ملتی رہی زرائع کے مطابق دور دراز سے آئے ہوئے افراد رشوت دینے پرمجبور رہے شہریوں نے آئی جی پنجاب آرپی او بہاول پور ڈی پی او بہاول پور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :