بہاولپور،موٹروے پولیس کا عیدکے موقع پر اوورلوڈنگ و اوورچارجنگ پرجرمانہ عائد

جمعہ 8 جولائی 2016 17:20

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) موٹروے پولیس نے عیدکے موقع پر اوورلوڈنگ اوراوورچارجنگ کرنے پرجرمانے عائدکئے تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی مرزافاران بیگ کی ہدایات پر سیکٹرکمانڈر ایس ایس پی غلام جعفر نے سیکٹرii ملتان میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سختی نے نمٹنے کی ہدایات کیں جس پر بیٹ20 میں کل 225 گاڑیوں کواوورچارجنگ میں ٹکٹ دیئے گئے اورسواریوں کو475970 روپے واپس کرائے گئے اسی طرح اوولوڈنگ میں کل 432 گاڑیوں کو324000 روپے جرمانے عائد کئے گئے قبل ازیں پر ڈی ایس پی سیدرضوان شاہ نے افسران اوراہلکاروں کوہدایت کی کہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اوراوورلوڈنگ کی صورت میں گاڑیوں کو ہائی ویز پرنہ آنے دیاجائے اورزائدسواریوں کواتارکردوسری گاڑیوں میں شفٹ کیاجائے اورجرمانے عائد کئے جائیں

متعلقہ عنوان :